شوہر اور جیٹھ کے خلاف جھوٹا بیان دینے والی خاتون کے خلاف مقدمے کی سماعت
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید کی عدالت میں 5ماہ کا بچہ حاصل کرنے والی ماں چندا مراد کی جانب سے اپنے شوہرسہیل اقبال، جیٹھ شاہد اور جیٹھانی صائمہ کے خلاف جھوٹا بیان دینے پر دائراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کل 8جون کو ہوگی ۔عدالت میں تقریبا2ہفتے قبل ایک بچے کی دو مائیں ہونے کی دعویدارخواتین کا کیس زیرسماعت تھا، عدالت نے چندامراد کے حق میں ڈی این اے رپورٹ آنے پر 5ماہ کا بچہ اس کے حوالے کردیا تھا۔پچھلی سماعت پر خاتون چندا مراد اپنے بچے کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی اور اس نے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی