سانحہ کو ٹ رادھا کشن،106ملزمان کے کیس کی سماعت کل ہو گی

سانحہ کو ٹ رادھا کشن،106ملزمان کے کیس کی سماعت کل ہو گی

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ کوٹ رادھا کشن کے مقدمہ میں ملوث 106ملزمان کے کیس کی سماعت کل 8جون کوگی ۔مذکورہ کیس میں عدالت اب تک 10 گواہوں کے بیانات قلمبند کرچکی ہے ،پچھلی سماعت پر عدالت نے مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لئے پراسکیویشن کو 8جون تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوٹ رادھا کشن پولیس نے میاں بیوی کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں 106 ملزمان کا چالان پیش کررکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...