میاں،بیو ی کو ہراساں نہ کیا جائے،عدالت کا پولیس کوحکم

میاں،بیو ی کو ہراساں نہ کیا جائے،عدالت کا پولیس کوحکم

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے میاں بیوی کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو اسے ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست گزار سائرہ بی بی نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیرمنیر کے ساتھ پسند کی شادی کی جس پر اس کے گھر والے ودیگر رشتہ دار خوش نہیں ہیں تاہم اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس سے مل کر سائلہ اور اس کے شوہر کو مختلف ہیلوں بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں ،آئے روز پولیس اہلکار سائلہ کے گھر والوں کی ملی بھگت سے انہیں تنگ کررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سائلہ کو اس کے شوہر سے علیحدگی کے لئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...