حبس بے جا کی درخواستوں پرکارروائی،2بچے ماؤں کے حوالے

حبس بے جا کی درخواستوں پرکارروائی،2بچے ماؤں کے حوالے

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج دو مختلف حبس بے جا کی دائر درخواستوں میں 11ماہ کی شیر خوار بچی سمیت 2بچوں کو درخواست گزار ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں درخواست گزار شائستہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی احمدسے ہوئی جس میں سے ایک 11ماہ کی شیر خوار بچی پیدا ہوئی جبکہ دوسری درخواست میں مہرین بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کی شادی امین سے ہوئی جس میں سے ایک 3سالہ ذیشان پیدا ہوا ،عدالت میں درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ان کے شوہروں نے انہیں گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال کر بچوں کوزبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،عدالت ے استدعا ہے کہ بچوں کو ماؤں کے حوالے کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...