معیار بہتر نہ کرنے والے لاء کالجوں کے خلافکارروائی کریں گے،مدثر چودھری

معیار بہتر نہ کرنے والے لاء کالجوں کے خلافکارروائی کریں گے،مدثر چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل مدثر چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام لاء کالجز اپنا معیار ر بہتر بنائیں ،جو لاء کالجز معیار کوبہتر نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اس ضمن میں تعلیمی معیار کو چیک کرنے کے لئے پورے پنجاب کے اچانک دورے بھی کئے جائیں گے۔ پنجاب بار کونسل میں لیگل ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس چےئرمین لیگل ایجوکیشن رانا انتظاراور سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد مدثر چودھری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں دیگرممبران لیگل ایجوکیشن کمیٹی نے بھی شرکت کی،اس کے علاوہ اجلاس میں وکالت کے نئے انرول ہونے والے طالب علموں کے پیپر کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ ان سے پیپر 13جون کو لیا جائے گا ۔علاوہ ازیں اجلاس میں برما کے مسلمانوں پرمظالم اور سانحہ ڈسکہ کی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں دیگرممبران لیگل ایجوکیشن کمیٹی چودھری ارشاد گجر، عمران جاوید، مرزا حسیب ، رانا طاہر، ارسلان، غلام مجتبی چودھری نے بھی شرکت کی۔