شریف برادران پرانے کارکنوں کو ملاقات کا وقت دیں،منظور مانی

شریف برادران پرانے کارکنوں کو ملاقات کا وقت دیں،منظور مانی

  



لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن)کے پرانے کارکنوں کا ایک اجلاس افغان پارک سنت نگر میں ہوا جس میں NA-120 اور PP-140 کے تمام کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت تحریک نجات کے سرگرم سینئر کارکن کرکٹر ملک منظور مانی نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منظور مانی نے شریف برادران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ NA-120 کے پرانے 1985ء والے کارکنوں کو ملاقات کا موقع دیں تاکہ آپ کے پرانے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہو اور بھرپور طریقے سے کارکن پارٹی کیلئے کام کریں اجلاس میں صبا خان ، افتخار علی شاہ، حفیظ خان، غفار بٹ، سمیع خان، لالہ جبار، فیضان منظور مانی، محسن عرفان ، نومی ملک، سیفی خان، شمشاد بھائی، فہیم علی، عقیل احمد، ہارون رشید اور بہت سے کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4