بلدیاتی انتخابات ، شاہ دی کھوئی سے مسلم لیگی رہنماء چوہدری اسد افتخار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

بلدیاتی انتخابات ، شاہ دی کھوئی سے مسلم لیگی رہنماء چوہدری اسد افتخار کو ٹکٹ ...

  



لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے لوررز کا اجلاس گزشتہ روز شاہ دی کھوئی دھنہ سنگھ والا جوہر ٹاؤن میں ہوا جس میں علاقہ کی معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، ایم این اے حمزہ شہباز شریف اور مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ دی کھوئی میں مسلم لیگ (ن) کا بہت زیادہ ووٹ بنک ہے اور ہمیشہ یہاں کے لوگوں نے مسلم لیگ ( ن) کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس علاقہ کی معزز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اسد افتخار کو بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا جائے تاکہ وہ منتخب ہونے کے بعد یہاں کے عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کرسکیں اور ان کے مسائل پر توجہ دیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری اسد افتخار نے( ن) لیگ کے لئے ہمیشہ کاموں کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4