ہائی کورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

ہائی کورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزرات قانون نے لاہور ہائی کورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔نئے جسٹس صاحبان کل 8جون کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس منظور احمد ملک ان سے حلف لیں گے ۔لاہور ہائی کورٹ میں جن نئے ججوں کا تقرر کیا گیا ہے ان میں سردار احمد نعیم، مشتاق احمد تارڑ، شاہد مبین، فرخ گلزار اعوان،ارم سجاد گل، راجہ شاہد محمود عباسی ، اسلم جاوید منہاس، شہرام سرور چودھری، محمد ساجد محمود سیٹھی اور سردار محمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں ۔ان ججوں کے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد پوری ہوجائے گی ۔ملکی تاریخ میں تیسری مرتبہ ہوگا کہ لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کی تمام اسامیاں پر کرلی گئی ہیں ۔اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں ججوں کے لئے 60نشستیں مختص ہیں جن پر 50ججز تعینات ہیں ،10نئے ججز سے یہ تعداد مکمل ہوجائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...