بیرونی دورے و اخراجات محدود کرنے سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

بیرونی دورے و اخراجات محدود کرنے سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیرونی دورے محدود کرنے اوردوروں پر اٹھنے والے شاہانہ اخراجات کے خلاف دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ہائیکورٹ میں بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف غیر ضروری طور پر غیرملکی دورے کر رہے ہیں، ان بیرونی دوروں پر اٹھنے والے شاہانہ اخراجات کی تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -