سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری کی نماز جنازہ آج7جون کو9 بجے ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ مرحوم کی رہائش گاہ 382-Y کے قریبی جامع مسجد ڈبلیو بلاک ڈیفنس لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی اور انہیں مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کیا جائے گا۔ فاضل چیف جسٹس علاج کی غرض سے پچھلے کچھ عرصہ سے لندن میں مقیم تھے ، جہاں وہ 5جون کو قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے، ان کا جسد خاکی پاکستان ایئر لائنز کی پروازPK-758 پر آج صبح 4 بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے گا۔

مزید :

علاقائی -