منڈی بہاؤالدین میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھل گئی‘رانا ثناء اللّٰہ

منڈی بہاؤالدین میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھل گئی‘رانا ثناء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی قلعی کھل گئی ہے‘ عوام نے جلسے میں شرکت نہ کر کے عمران خان کی سیاست کو مسترد کر دیا‘ قوم دھرنوں اور احتجاجی سیاست سے عاجز آ چکی ہے‘ عمران خان کی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے۔ صوبائی وزیررانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ گیا۔ قوم بلدیاتی الیکشن میں خیبرپختونخوا پولیس کے کارنامے دیکھ چکی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں عمران خان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان دھرنوں میں لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کر کے عمران خان قوم کی کونسی خدمت کر رہے ہیں؟ ان کی سیاست اب مخالفین پر الزام تراشی تک محدود ہے۔

مزید :

علاقائی -