بدنظمی والے علاقوں میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کروانے کو تیار ہیں،جہانگیر ترین

بدنظمی والے علاقوں میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کروانے کو تیار ہیں،جہانگیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات سے متعلق درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا ٗ جہاں بدنظمی ہوئی ان حلقوں میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں،انتخابات فوج کی نگرانی میں ہوتے تو بدنظمی کے واقعات کم ہوتے ،آئندہ چھ ماہ میں پارٹی الیکشن کروا دیا جائیگاجس کے لیے تسنیم نورانی کو الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایبٹ آباد پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی ،ایم این اے ڈاکٹر اظہر خان جدون ،ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئر مین ایم پی اے سردار ادریس ،سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردا محمد یعقوب ،نومنتخب ممبر ضلع کونسل علی خان جدون ،وقار نبی سمیت متعدد نومنتخب تحصیل و ضلع کونسلر موجود تھے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے ذریعے پی ٹی آئی نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا اتین سالوں میں ہر ویلج کونسل سطح تک بیس لاکھ روپے سالانہ کے حساب سے ترقیاتی فنڈ مہیا کیے جائیں گے جبکہ صوبائی حکومت اپنے ترقیاتی فنڈ میں سے بھی تیس فیصد لوکل گورنمنٹ کو دے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف برسر اقتدار آ کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے گی اور ٹیکس نادہنگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے حتمی ووٹرفہرستوں پر کا م جاری ہے اور نامزد الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور ان کی ٹیم اس پر کام کر رہے ہیں اور آئندہ چار سے چھ ماہ کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن انتخابات کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -