پاکستانی نوجوان کو کینیڈا سے دہشت گردی کے الزامات میں ملک بدر کرنے کے احکامات جاری

پاکستانی نوجوان کو کینیڈا سے دہشت گردی کے الزامات میں ملک بدر کرنے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباڈُسپیچ نیوز ڈیسک ) کینیڈا کی امیگر یشن نے ایک پاکستانی نوجوان جہانز یب ملک کو ملک بدر کرنے کے احکامات صادر کر دیئے ہیں کیونکہ ادارے کا خیال ہے کہ ملک بدر کیے جانے والا پاکستانی دہشت گردی میں ملوث تھا۔کینیڈین امیگریشن بورڈ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ جہانزیب ملک نے امریکی حکومت کی ٹورنٹومیں موجود عمارتوں کو کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا ۔بورڈ کے مطابق ملک نے ایک اور شخص کو بھرتی کیا اور پانچ ماہ تک اس کو ذہنی طور پر جہادی بنانے کی تربیت دیتا رہا تا کہ وہ امریکی عمارتوں کو تبا ہ کر سکے۔یا د رکھا جائے کہ ملک کو مارچ 2015میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 2004میں کینیڈا میں ایک طالب علم کے طور پر آیا تھا۔جہانز یب ملک پولیس کے تحویل میں رہے گا جب تک اسے پاکستان نا بھیج دیاجائے۔کینیڈین احکام کے مطابق ایک اور پاکستانی جس کا نام عقیل انثاری ہے اور اس کا تعلق اہلسنت والجماعت سے ہے کو بھی ملک بدر کیا جا سکتاہے کیونکہ ادارہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عقیل انثاری کا تعلق بھی پاکستانی دہشت گردوں سے ہے جنھوں نے 2003میں کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں حملہ کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -