سہیون شریف ،گرمی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث 10زائرین جاں بحق

سہیون شریف ،گرمی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث 10زائرین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سہیون شریف (آئی این پی)سہیون شریف میں معروف بزرگ حضرت لعل شہباز قلند کے عرس میں شرکت کیلئے آنے والے 10زائرین گرمی اور پینے کے پانی کی شدید قلت کے باعث جاں بحق ہو گئے،سابق صدر آصف علی زرداری نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو مفت منرل واٹر زائرین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق معروف بزرگ حضرت لعل شہباز قلند کے عرس کی تقریبات میں آنے والے 10زائرین گرمی اور پانی کی شدید قلت کے باعث جاں بحق ہو ئے، ان میں سے 7زائرین گرم لو لگنے سے جبکہ3 لعل باغ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سہیون شریف میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو زائرین میں مفت منرل واٹرتقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

علاقائی -