چینی کمپنی نے ہزاروں ہیروں سے مزین ٹوائلٹ سیٹ تیار کردی

چینی کمپنی نے ہزاروں ہیروں سے مزین ٹوائلٹ سیٹ تیار کردی

  



بیجنگ (نیوز ڈیسک) عام طور پر تو یہی کافی سمجھا جاتا ہے کہ ٹوائلٹ سیٹ صاف ستھری اور آرام دہ ہو لیکن ایک چینی کمپنی نے یہ کافی نہیں سمجھا اور ہزاروں ہیروں سے مزیئن ٹوائلٹ سیٹ تیار کردی ہے۔شنگھائی میں منعقد ہونے والے چائنا انٹرنیشنل کچن اینڈ باتھ روم ایکسپو 2015ء میں جب 72 ہزار ہیروں سے جڑی یہ ٹوائلٹ سیٹ نمائش کے لئے پیش کی گئی تو اسے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ یہ فن پارہ گنزا تناکا نامی کمپنی نے تیارکیا ہے اور اسے محض دیکھنے کے لئے نہیں بلکہ واقعی استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیروں سے مزیئن ٹوائلٹ سیٹ کو ایک ماہ سے زائد عرصے میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار ڈالر (تقریباً ایک کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اگرچہ اس چمکتی دمکتی ٹوائلٹ سیٹ کو دیکھنے کے لئے لوگ جوق در جوق آرہے ہیں لیکن تاحال اسے خریدنے والا خوش قسمت سامنے نہیں آیا۔

مزید : علاقائی


loading...