ایسی مچھلی جوبغیر پانی کے چھ دن تک خشکی پر بھی زندہ رہ سکتی ہے

ایسی مچھلی جوبغیر پانی کے چھ دن تک خشکی پر بھی زندہ رہ سکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(نیوزڈیسک)شمالی آسٹریلیا میں مچھلی کی ایک ایسی عجیب قسم دریافت ہوئی ہے جو بغیر پانی کے چھ دن تک خشکی پر بھی زندہ رہ سکتی ہے۔اس عجیب الخلقت مچھلی کی دریافت کی بابت سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ مچھلی پرندوں اور دیگر مچھلیوں کے لئے شدید خطرہ پیدا کرسکتی ہے۔جیمز کُک یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان مچھلیوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو یہ آسٹریلیا کے وائلڈ لائف کے لئے بہت زیادہ خطرات پیدا کرسکتی ہے۔میٹرو اخبار کا کہنا ہے کہ پیپوا نیوگنی کی یہ مچھلی نہ صرف پرندوں کو نگل سکتی ہے بلکہ دیگر مچھلیاں بھی تیزی سے ہڑپ کرجاتی ہے جس کی وجہ سے دیگر پرندوں اور مچھلیوں کی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔ابھی تک صرف چند ایسی مچھلیاں دیکھی گئی ہیں لیکن ان کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ماہر ماحولیات نیتھن والتھم کا کہناہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی تعداد علاقے کے Ecoسسٹم کے لئے شدید خطرہ ہوسکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -