مختلف مقامات سے 2نامعلوم لاشیں برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

مختلف مقامات سے 2نامعلوم لاشیں برآمد ،مردہ خانے میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشوں کو لاوارث قراردے کرمردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ قلعہ گجرسنگھ سے 40سالہ جبکہ بھاٹی گیٹ سے 55سالہ شخص کی لاش دیکھ کرمقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر شناخت کے لیے اعلانات کروانے کے بعدناکامی پر مردہ خانے میں منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں افراد حلیے سے نشئی معلوم ہوتے ہیں۔
جن کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -