آتشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  



لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق شادباغ کے علاقہ میں انورکے گھر میں آ تشزدگی سے گھر کے ایک کمرے کا سامان جل گیا جبکہ گوالمنڈی کے علاقہ میں قمر سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آ تشزدگی سے سٹور کا تمام سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پرپہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی