ریس کورس پار ک میں بم کی اطلاع، پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں
لاہور(کرائم سیل) ریس کورس پار ک میں بم کی اطلاع نے پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم فون کالر نے ریس کورس پارک میں بم کی اطلاع دی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے پارک کو خالی کرا کے اس کا مکمل طور پر معائنہ کیا، بعد ازاں اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی اور کوئی تخریب کاری کا مواد پارک سے برآمد نہیں ہو سکا ۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی ریس کورس پارک میں بم کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے پارک سے دو بارودی مواد سے بھری جیکٹیں برآمد کی تھیں۔