سیکٹر انچارج ٹاؤن شپ سمیت 5ٹریفک وارڈنز کو معطل کر دیاگیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے ٹاؤن شپ،اکبر چوک ،لنک روڈ ماڈل ٹاؤن اور شوکت خانم کاسرپرائز وزٹ کیا۔ غلط پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر سیکٹر انچارج ٹاؤن شپ زاہد نظامی سمیت 5ٹریفک وارڈنز کو فوری معطل کر دیا۔ انہوں نے تمام سیکٹرز انچارجوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں غلط پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ سی ٹی او نے ٹاؤن شپ،اکبر چوک ،لنک روڈ ماڈل ٹاؤن اور شوکت خانم کا سرپرائز وزٹ کیا۔ٹریفک سیکٹر ٹاؤن شپ کے علاقے میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر انسپکٹرزاہد نظامی سمیت 5 ٹریفک وارڈنز کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دئے۔ سی ٹی او نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں تاجر وں کے نمائندوں سے ملاقات کریں اور انہیں مارکیٹوں کے اردگرد رانگ پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے اخلاقی طور پر آمادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔