ٹبی سٹی ، چند روز قبل ملنے والی28سالہ شخص کی نعش کی شناخت ہو گئی
لاہور(کرائم سیل)ٹبی سٹی کے علاقہ سے چند روز قبل ملنے والی28سالہ شخص کی نعش کی شناخت ہو گئی ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو دو روز قبل سڑک کے کنارے ایک28سالہ شخص کی نعش ملی جس کی حالت نشئی والی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا تھا ۔گزشتہ روز اس کے ورثا نے مردہ خانہ میں آ کر متوفی کی نعش کو پہچان لیا، شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہے جو شیراکوٹ کا رہائشی تھا۔ورثا کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو ظالموں نے نشہ کی دوائیاں دیکر مار دیا ہے ،نشہ بیچنے والے درندہ صفت لوگ جوان لڑکوں کو نشے کا عادی بنا کر ان کی زندگی کو بے کار کرکے انہیں موت کی دہلیز پر پہنچا دیتے ہیں،پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔