مانگا منڈی، چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں شیخ سعید احمد کے گھر سے نامعلوم چور 10لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ محلہ رشید ٹاؤن میں آئل ملزاور آئل ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں شیخ سعید احمد کے گھر قریبی مدرسہ کی سیڑھیوں سے داخل ہو کر 18تولے طلائی زیورات، 500سعودی ریال اور تقریباً16ہزار روپے نقدی رقم گھر سے لیکر فرار ہو گئے میاں شیخ سعید احمد نے پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ کو بتایا کہ تھانہ مانگا منڈی کے انچارج نے 2روز بعد چوری کا مقدمہ درج کیا اور ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے کہتا ہے کہ آپ چوروں کی نشان دہی کریں پھر ہم ان کو پکڑ لیں گے محلہ رشید ٹاؤن میں اعجاز احمد کے گھر سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور سونے کے طلائی زیورات ، اسی محلہ سے رشید ٹاؤن سے رشید احمد لوہار کے گھر نامعلوم چور داخل ہوکر ایک لاکھ روپے 50ہزارروپے نقدی قیمتی کپڑے اور سامان لے گئے۔ چوتھی واردات سپاہی امانت علی کے گھر میں ہوئی جہاں سے چور 2لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات 5لاکھ روپے نقدی کے علاوہ قیمتی سامان چوری کر لے گئے۔ پانچویں واردات مانگا گاؤں کے رہائشی محمد صدیق جٹ کے گھر میں ہوئی جہاں آٹھ ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کرکے زبردستی چایباں لیکر گھر سے 22لاکھ روپے کی ڈکیتی کرکے گھروں والوں کو ایک کمرہ میں بند کردیا اور فرار ہو گئے میاں شیخ سعید احمد کے گھر چوری کی واردات ہونے پر اہل محلہ نے تھانہ مانگا منڈی کے انچارج کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔