ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،طیب حفیظ چیمہ

ون ویلنگ کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،طیب حفیظ چیمہ

  



 لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے ۔انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے تشکیل دئے گئے سپیشل اسکواڈ ز کو سی ٹی او آفس میں خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈ کو جدید ترین کیمرے اور دیگر آلات ہیوی بائیکس مہیا کررکھی ہیں تاکہ ون ویلنگ کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کرنے والے اہلکاروں کو نقد ا نعامات اور تعریفی اسناددینے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھی شہریوں کو ون ویلنگ کے نقصانات کے بارے میں لیکچرز کا اہتمام کررہا ہے جبکہ وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون ویلنگ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

مزید : علاقائی


loading...