ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  



لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محرو م کردیا-ذرائع کے مطابق گلشن اقبال نشتر بلاک میں کبیر ضیا کے گھر سے تین ڈاکو ساڑھے تین لاکھ،مسلم ٹاؤن شاہ دی کھوئی میں طارق اور اسکی فیملی کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 60ہزار، غالب مارکیٹ میں واقع ڈاکٹر طاہر کے کلینک سے چار ڈاکو ملازمین مریضوں اور ڈاکٹر کو یرغمال بنا کر 81ہزار کی نقدی، مو بائل اور ایل سی ڈی لے گئے۔ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں اعظم سے پانچ لاکھ،کوٹ لکھپت میں داؤد سے دولاکھ ،سمن آباد میں اعجاز سے 80ہزار،جنوبی چھاؤنی میں حمزہ کی فیملی سے ایک لاکھ 20ہزار،ماڈل ٹاؤن میں فیضان سے 80ہزار،وحدت کالونی میں مقبول سے 35ہزار،فیکٹری ایریا میں کفیل سے 35ہزار،فیصل ٹاؤن میں محسن سے35ہزاراور ڈیفنس اے میں مطیب سے 30ہزارکی نقدی اور زیورات لوٹ لئے ۔علاوہ ازں مصری شاہ میں عاصم،شادباغ میں عرفان،ملت پارک میں مہران،گلشن اقبال میں اسحاق،گرین ٹاؤن میں خالد،سبزہ زار میں فرحان،فیکٹری ایریا میں عثمان اور شمالی چھاؤنی میں اضیان کی مو ٹرسائیکلیں جبکہ مسلم ٹاؤن میں شاہد ،مزنگ میں حسین،اقبال ٹاؤن میں مظہراور شمالی چھاؤنی میں شاہد کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں-

مزید : علاقائی