بلاول بھٹو پیپلز پارٹی پنجاب کی نئی تنظیم میں سینئرز اور نوجوانوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی پنجاب کی نئی تنظیم میں سینئرز اور نوجوانوں کو شامل ...

  



لاہور( شہزاد ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پنجاب کی آئندہ کی نئی تنظیم میں پارٹی کے سنئیرز اور نوجوانوں کو ایک ساتھ تنظیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ’’ پاکستان ‘‘ کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری یہ چاہتے ہیں کہ اگر صدر کے عہدے پر ایک سینئر رہنما موجود ہے تو اس کے ساتھ جنرل سیکرٹری ایک نوجوان کو بنا یا جائے تاکہ نئے اور پرانے ٹیلنٹ کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے اور یوتھ کو بھی نئی تنظیم کے اہم عہدوں پر کام کرنے کا موقع مل سکے۔ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تنظیم میں نوجوان خواتین کو بھی آگے لانا چاہتے ہیں تاکہ پیپلز پارٹی کا لبرل فیس سب کے سامنے آ سکے۔ذرائع کے مطابق اس پر چیرمین پیپلز پارٹی جلد ہی عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین پیپلز پارٹی اس سوچ بچار میں ہیں کہ پنجاب کی تنظیم میں تبدیلی کا عمل بلاول ہاؤس لاہور میں بیٹھ کر کیا جائے یا پھر کراچی میں بیٹھ کر ہی تبدیلی کر دی جائے اور پھر لاہور آ کر پارٹی کی نئی تنظیم کے ساتھ ملکر ہی آئندہ کے بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدوار فائنل کئے جائیں اور پھر تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد پارٹی کے ورکر کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...