باٹا پور ،نویں جماعت کا طالب علم ون ویلنگ کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر ہلاک ہو گیا

باٹا پور ،نویں جماعت کا طالب علم ون ویلنگ کرتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر ہلاک ہو ...

  



لاہور(کرائم سیل)باٹا پور کے علاقے میں نویں جماعت کا طالبعلم ون ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل بے قابو ہونے سے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق ، جواں سال بیٹے کی لاش گھرپہنچنے پرماں باپ سکتے میں آگئے ۔نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے والد،رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بتایا کہ نویں جماعت کا طالبعلم 16سالہ شعیب موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کے دوران موٹرسائیکل بے قابو ہو نے کے نتیجے میں فٹ پاتھ سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ،اسے طبی امدادکے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیاجسے بعدازاں ورثا کی جانب سے کارروائی سے انکار پر ٖضروری قانونی کارروائی کے بعدان کے حوالے کر دیا۔ جواں سال بیٹے کی لاش گھرپہنچنے پرکہرام مچ گیا ،ماں اورباپ سکتے کے عالم میں اپنے جگر کے ٹکڑے کی لاش پر بین کرتے رہے ۔

مزید : علاقائی