جنرل راحیل شریف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات ،دہشتگردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال

جنرل راحیل شریف کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات ،دہشتگردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ ...

  



راولپنڈی /کولمبو(آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سری لنکن آرمی چیف نے گزشتہ روزسری لنکا کے فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی سلوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فوجی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر سری لنکن فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے آپریشنل اور تربیتی پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،سری لنکن آرمی چیف کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کیلئے آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف اور سری لنکن آرمی چیف کے درمیان پیشہ ورانہ،باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دونوں فوجی سربراہان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔سری لنکن فوج کے سربراہ نے خطے میں امن اور استحکام لانے کیلئے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان اس کی پیشہ ورانہ مہارت کیلئے فوج کی حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کی۔سری لنکن فوج کے سربراہ نے بدھالہ میں میں بوقت ضرورت سری لنکا کی مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیاجبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں وائس ایڈمرل کمانڈر سری لنکا کی بحریہ ایس اے ایم جی پریراسے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...