کے پی بد نظمی ،الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ میں مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن پر غور

کے پی بد نظمی ،الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ میں مرحلہ وار بلدیاتی الیکشن پر ...

  



اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی الیکشن میں بد نظمی کے بعد پنجاب اور سندھ میں لوکل الیکشن مرحلہ وار کرانے پر غور شروع کر دیا۔ہفتہ کوسیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارکرانے پر غورکیا گیا۔اسلام آباد میں ہوئے اجلاس میں سندھ اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شریک ہوئے ۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بد نظمی کے بعد اجلاس میں اس تجویز پر غور کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش کی جائیگی اور ان کی منظوری کے بعدالیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کریگا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات 20ستمبر کوہونگے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...