نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 35پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 35پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

  



اسلام آباد(اے این این)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست اپریل کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 30پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اپریل میں 7روپے 62پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کیے گئے ۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 8جون کو اسلام آباد میں کرے گا۔ چند روز قبل بھی نیپرا نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔

مزید : صفحہ اول


loading...