وفاقی بجٹ ،گریڈ ایک تا 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 786سے لیکر 10755روپے تک کا اضافہ ہو گا

وفاقی بجٹ ،گریڈ ایک تا 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 786سے لیکر 10755روپے تک کا ...

  



 لاہور )صبغت اللہ چوہدری ( وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں کئے اضافہ سے گریڈ ایک تا 22 کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 786 روپے سے لے کر 10755.37 روپے تک کا اضافہ ہو گا ۔ یہ اضافہ دو ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے اس پر 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف اضافہ اور میڈیکل الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سال 2011 کا 15 فیصد ایڈہاک ریلیف اور سال 2012 کا 20 فیصد ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے گا ۔ چھوٹے گریڈ ایک تا پانچ کے ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کی مترادف ہو گا اس کی تنخواہوں میں مجموعی طورپر مختلف سٹیج کے تحت صرف 786 روپے سے لیکر 1636.50 روپے کا اضافہ ہو گا ۔ گریڈ چھ تا دس کے ملازمین کی تنخواہوں میں 867 روپے تا 2223.75 روپے ، گریڈ گیارہ تا پندرہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 968.25 روپے سے لیکر 3286.87 روپے اور گریڈ سولہ تا گریڈ بائیس کی ملازمین کی تنخواہوں میں 1239.75 روپے سے لیکر 10755.37 روپے کا اضافہ ہو گا ۔ سکیل 1کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر786روپے سے لیکر 1241.62روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 486روپے سے 941.62روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس کے تحت ہو گا ۔ سکیل 2کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر796.12 روپے سے لیکر1312.50 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں496.12روپے سے1012.50 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 3کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر811.31 روپے سے1418.81 لیکر روپے کا اضافہ ہو گا جس میں511.31 روپے سے 1118.81روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 4کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر826.50 روپے سے لیکر1525.12 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں526.50روپے سے1225.12 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 5کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر846.75 روپے سے لیکر1636.50 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 546.75روپے سے1336.50روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 6کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر 867روپے سے لیکر 1747.87روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 567روپے سے1447.87 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 7کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر 887.25روپے سے لیکر 1859.25روپے کا اضافہ ہو گا جس میں587.25 روپے سے 1559.25روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 8کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر 915روپے سے لیکر1970.62 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 615روپے سے1670.62 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 9کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر927.75 روپے سے لیکر2020 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 627.75روپے سے1782 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 10کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر948 روپے سے لیکر 2223.75روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 648روپے سے1923.75 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 11کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر968.25روپے سے لیکر2365.50 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 668.25روپے سے2065.50 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل12 کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر1008.75 روپے سے لیکر2527.50 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں708.75 روپے سے 2227.50روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 13کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر1059.37 روپے سے لیکر2730 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 759.37روپے سے 2430روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 14کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر1110 روپے سے لیکر 2962.87روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 810روپے سے2662.87 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 15کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر1160.62 روپے سے لیکر3286.87 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں860.62 روپے سے 2986.87روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور300 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 16کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر1239.75 روپے سے لیکر4198.50 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 1012.50روپے سے 3442.50روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 227.25روپے سے لیکر756 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 17کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر1989.37 روپے سے لیکر4974.37 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں1620 روپے سے4050 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 369.37روپے سے لیکر924.37 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 18کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر 2509.12روپے سے لیکر 6244.12روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 2025روپے سے5062.50روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 484.12روپے سے لیکر 1181.62روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 19کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر3951 روپے سے لیکر 7844.25روپے کا اضافہ ہو گا جس میں3138.75 روپے سے6378.75 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 738روپے سے لیکر1465.50 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 20کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر 4520.43روپے سے لیکر8644.33 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 3645روپے سے 6976.12روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 875.43روپے سے لیکر1668.18 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 21کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر 5020.50روپے سے لیکر9598.50 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں4050 روپے سے7735.50 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 970.50روپے سے لیکر 1863روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔ سکیل 22کے ملازمین کی تنخواہ میں مختلف سٹیج کے تحت مجموعی طور پر5391.75 روپے سے لیکر10755.37 روپے کا اضافہ ہو گا جس میں 4353.75روپے سے8677.12 روپے کا اضافہ ایڈہاک ریلیف اور 1038روپے سے لیکر2078.25 روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کے تحت ہو گا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...