مکہ مکرمہ،72 سالہ خاتون کی 27 سال کے بعد بینائی لوٹ آئی
مکہ مکرمہ (بیورو رپورٹ) مکہ مکرمہ کے نواح میں الجوینی نامی دیہی علاقے میں مقیم 72 سالہ خاتون کی 27 سال کے بعد بینائی لوٹ آئی۔ تفصیلات کے مطابق بینائی متاثر ہونے کے بعد خاتون نے شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اپنا علاج نہ کرواسکی، ایک سعودی مخیر کو جب اس کا علم ہوا تو اس نے جدہ کے ایک نجی ہسپتال میں آپریشن کرواکے اس کی بینائی لوٹانے میں مدد کی۔