شاہدرہ متعدد بچوں کو اغوا کرنیوالا ملزم گرفتار ،10 سالہ بچی بازیاب کر لی گئی

شاہدرہ متعدد بچوں کو اغوا کرنیوالا ملزم گرفتار ،10 سالہ بچی بازیاب کر لی گئی
 شاہدرہ متعدد بچوں کو اغوا کرنیوالا ملزم گرفتار ،10 سالہ بچی بازیاب کر لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ملک خیام رفیق) شاہدرہ پولیس نے متعدد بچوں کو اغوا کر کے ان سے بداخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، اس سے 10سالہ بچی باز یاب کر وا کہ والدین کے حوالے کردی ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ فضل پارک کے علاقہ میں لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک 19سالہ نوجوان 10سالہ لڑکی کے ساتھ زیر تعمیر گھر میں بد اخلاقی کررہا ہے ۔لوگوں کے اکٹھے ہو نے پر نو جوان نے بھاگنے کی کوشش کی تو لوگوں نے اس کو پکڑ لیا ۔10سالہ لڑکی ثناء نے بتایا کہ اس نے مجھے 3روز قبل کاہنہ کے علاقہ سے اغوا کیا تھا اور میرے ساتھ مختلف جگہوں پر بد اخلاقی کر تا رہا تھا۔ایس ایچ او شاہدرہ محمد ارحم نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ ملزم کا نام ہارون ہے اور سیالکوٹ کا رہائشی ہے ملزم نے اس سے قبل بھی لوئر مال کے علاقہ میں دو کمسن بچوں کواغوا کے بعد بد اخلاقی کا نشانہ بنایا تھا ۔ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ملزم کسی محلے میں چلا جاتا تھا اور بچوں کو کہتا تھا کہ آپ کے پاپ نے مجھے بھیجا ہے اور کہا ہے کہ آپ کو لے کر فلاں جگہ آؤ اس طرح وہ بچوں کو اغواء کر نے کے بعدزیر تعمیر گھروں اور ویران علاقوں میں بداخلاقی کا نشانہ بنا تا تھا۔

مزید :

علاقائی -