عبدالطیف انصاری کی خالی نشست شیری رحمن کابلامقابلہ سینیٹربننے کا امکان

عبدالطیف انصاری کی خالی نشست شیری رحمن کابلامقابلہ سینیٹربننے کا امکان

  



کراچی(آئی این پی) سندھ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹرعبدالطیف انصاری کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم سمیت مسلم لیگ فنکشنل،مسلم لیگ(ن) یا پی ٹی آئی و کسی امیدوار نے کاغذات نا مزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد سابق وفاقی وزیر ،دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی و امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر اور پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا بلا مقابلہ منتخب ہونا کاغذی کاروائی کی حد تک رہ گیا ہے ،کاغذات نا مزدگی کی جانچ پڑتال8جون پیر کو ہو گی اور اگر کوئی اعتراض داخل نہیں ہوا تو شیری رحمان کو کامیاب قرار دے دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تا حال کوئی اعتراض داخل نہیں ہوا اور ایک امیدوار ندیم بھٹو نے کورنگ کینڈیڈیٹ کی حیثیت سے کاغذات جمع کرائے جو وہ کاغذات واپس لینے کی تاریخ پر واپس لے لیں گے جس کے بعد شیری رحمان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...