بادامی باغ ، 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا

بادامی باغ ، 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا
 بادامی باغ ، 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا

  



لاہور(کرائم سیل) بادامی باغ کے علاقہ میں ریلوے لائن کراس کر تے ہو ئے 3ّ5سالہ نامعلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔عینی شاہدین اور اہل علاقہ کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں 4نمبر پھاٹک پر 35سالہ نامعلوم شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شناخت نہ ہو نے پر نعش ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔

مزید : علاقائی


loading...