صدر نے لاہور ہائیکورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر نے لاہور ہائیکورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر لاہور ہائیکورٹ میں دس ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ایڈیشنل جج کی مدت ملازمت میں توسیع بھی کی گئی ہے۔ترجمان ایوان صدر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس اطہرمن اللہ کی بطور ایڈ یشنل جج اسلام آباد ہائی کورٹ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں دس ایڈ یشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی، ان ججز میں سردار احمد نعیم، مشتاق احمد تارڑ،شاہد مبین،فرخ گلزار اعوان‘ارم سجاد گل‘ شامل ہیں۔ راجہ شاہد محمود،اسلم جاوید منہاس،شہرام سرور چوہدری،محمد ساجد محمود اور سردار محمد سرفراز کی بھی بطور ایڈیشنل جج تقرری کی گئی ہے،ترجمان کے مطابق تمام تقرریوں کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس کے مطابق کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -