کراچی‘پولیس نے نوری آباد سے 5کروڑ تاوان کیلئے اغواء ہوئے کیپٹن کو بازیاب کروا لیا

کراچی‘پولیس نے نوری آباد سے 5کروڑ تاوان کیلئے اغواء ہوئے کیپٹن کو بازیاب ...

  



کراچی (آئی این پی)کراچی پولیس نے نوری آباد میں کارروائی کرکے مغوی کیپٹن سعید کو بازیاب کرا لیا،اغواکار گرفتار نہیں ہوسکے۔اے وی سی سی نے نوری آباد میں کارروائی کرکے مغوی کیپٹن سعید کو بازیاب کرالیا۔ اغواء کاروں نے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ نے علاقے میں پولیس کا گشت روکنے اور ایس ایچ او پی آئی بی کو ہیڈ محرر سمیت معطل کردیا۔ گلستان جوہر بلاک بارہ میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔نیو کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شدہ ملزمان میں شاہد چٹا بھی شامل ہے۔ محمود آباد پولیس نے اعظم ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی میں اشتہاری ملزم سجاول کو گرفتار کرلیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...