کوئٹہ پولیس موبائل پر فائرنگ ،سب انسپکٹر سمیٹ 4اہلکار جاں بحق ،ملزم فرار

کوئٹہ پولیس موبائل پر فائرنگ ،سب انسپکٹر سمیٹ 4اہلکار جاں بحق ،ملزم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ/ اسلام آباد(آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ،ملزمان واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،صدر ، وزیراعظم ،وزیر داخلہ، شہباز شریف اور عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق پشتون آباد میں ملا سلام روڈ پر پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار موقع پرجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا۔ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔جبکہ ملزمان واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)، ڈرائیور اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں۔واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیئرکورپس (ایف سی) کیاہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔تاہم ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیراعلی شہباز شریف اور تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس گھناؤنے جرم میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتارکرنے کی ہدایت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے۔

مزید :

صفحہ اول -