لاہور ،حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،2مبینہ دہشتگردوں سمیت 33مشکوک افراد گرفتار

لاہور ،حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،2مبینہ دہشتگردوں سمیت 33مشکوک افراد گرفتار

  



 لاہور(کرائم سیل) گلبرگ کے علاقے سے مبینہ بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد کالعدم تنظیم کے متحرک کارکنوں کے خلاف حساس ادارے نے پولیس کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران2دہشتگردوں سمیت33مشکوک افراد کوگرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چندروز قبل گلبرگ کے علاقے سے گرفتارہونے والے بھارتی جاسوس کی نشاندہی پر شاہدرہ کے علاقہ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے2دہشتگردوں فضل اللہ اور عنایت خان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے سرکاری عمارات کے نقشے اور غیر ممنوعہ اشیاء بھی برآمدکر لیں جبکہ دوسرے مقامات سے 31مشکوک افرادکو بھی حراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

مزید : صفحہ اول