قلات ، گولیوں سے چھلنی 9 لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل

قلات ، گولیوں سے چھلنی 9 لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل

  



قلات(آئی این پی)قلات کے علاقے سراوان سے ملنے والی گولیوں سے چھلنی نو لاشوں کو شناخت کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔لیویز کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قلات کے علاقے سراوان میں گولیوں سے چھلنی 9 لاشیں برآمد کی گئیں جنھیں لیویز نے اپنی تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ہیڈ کوارٹر قلات منتقل کر دیا۔ شناخت نہ ہونے پر لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ شناخت کے لیے لاشوں کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔فرنٹیئر کور نے رواں ہفتے کے شروع میں دعویٰ کیا تھا کہ انکے اہلکاروں نے سانحہ مستونگ میں ملوث 9 مشتبہ عسکریت پسندوں کو 29 مئی کو پیش آنے والے واقعے کے بعد قلات کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کے دوران ہلاک کیا تھا۔قلات کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی افراد نے لیویز فورس کو مورگند شیخڑی کے علاقے سارون میں 9 لاشوں کی موجودگی سے آگاہ کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...