آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ کی سزاعوام بھگتیں گے،عوامی تحریک

آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ کی سزاعوام بھگتیں گے،عوامی تحریک

  



لاہور(اے این این ) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تیار کردہ بجٹ کی سزاعوام بھگتیں گے،رمضان المبارک کی آمد سے قبل مشروبات پر بھی ٹیکس عائد کرکے روزہ داروں کو سزا دی گئی۔عوامی تحریک کے رہنماؤں خرم نواز گنڈ ا پور اوربشارت جسپال کا وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرانے جوتوں اور کپڑوں پر 5 فی صد ٹیکس عائد کر حکمرانوں نے لنڈا بازار بھی غریبوں کی پہنچ سے باہر کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ 12سوارب سود ادا کرنے والی قوم کے تن پر کپڑا ،پیٹ میں روٹی اور سر پر چھت کا آ جانا معجزہ ہی ہو سکتا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں کی بجائے بجلی استعمال کرنے والے غریب خاندانوں کو ریلیف ملنا چاہیے تھا ۔

عوامی تحریک

مزید : صفحہ آخر


loading...