وفاقی بجٹ میں اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ، اعجاز چوہدری
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام دشمن بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہ دیکر کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے بجٹ میں عوام کو ریلیف پہنچانے میں حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہے قوم کا ٹیکسوں کا پیسہ میٹرو بسوں کی نظر کر رہے ہے جبکہ غریب عوام کوبنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں وفاقی بجٹ میں اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے جبکہ عام آدمی کے لئے کسی قسم کا بھی ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا موجودہ عوام دشمن بجٹ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کی 90فیصد نفی کرتا ہے تحریک انصاف عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر تی ہے اور عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف فراہم کرے اور مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے وفاقی بجٹ مایوس کن اور مزدور کش ہے موجودہ بجٹ کے الفاظ کے گورکھ دھندے اور ہیرپھیر کے سواء کچھ نہیں عوام نے حکمرانوں سے جو امیدیں لگا رکھی تھی انکا قتل عام کیا گیا ہے ۔
مفادات