سالوں میں 9 لاکھ شہریوں کو نجی شعبے میں بھرتی کیا گیا ،سعودی وزیر محنت

سالوں میں 9 لاکھ شہریوں کو نجی شعبے میں بھرتی کیا گیا ،سعودی وزیر محنت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورو چیف) سعودی وزیر محنت ڈاکٹر مفرج الحقبانی نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں 9 لاکھ شہریوں کو نجی شعبے میں بھرتی کیا گیا تھا۔ وزارت کی کوششوں سے بیروزگاری کی شرح میں کی ہوئی ہے۔ 2011ء میں بیروزگاری کی شرح 2.4 فیصد تھی جو 2014ء میں گھٹ کر 11.7 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت نجی شعبے میں شہریوں کو بھرتی کرنے کے لئے مختلف اسامیاں پیدا کررہی ہے وزارت محنت لیبر مارکیٹ کو منظم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کوششوں کا نتیجہ ہے کہ حکومت نے مملکت میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے لاکھوں غیر ملکیوں کو مملکت میں قیام و روزگار کو قانونی بنانے کیلئے متعدد مرتبہ مہلت دی ہے اسی سلسلے کی ایک اور کڑی حالیہ دنوں میں جاری ہے جس کے تحت مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم یمنی شہریوں کو وزٹر کارڈ جاری کرنا ہے۔ حکومت نے یمن میں امید کی بحالی آپریشن کے تحت انسانی بنیادوں پر ہزاروں غیر قانونی کمپنیوں کو مملکت میں مقیم تمام غیر ملکی اپنے قیام و روزگار کو قانون کے دائرے میں لائیں تاکہ ملک کی ترقی و مستقبل قریب میں لیبر مارکیٹ کو زیادہ منظم بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ کرے گی نئے ریکروٹمنٹ ادارے اور لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق شہریوں کی الیکٹرانک ذرائع سے تربیت کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -