بجٹ نہیں مہنگائی کا بم غریب عوام پر مار دیا گیا ہے،پرویز الٰہی

بجٹ نہیں مہنگائی کا بم غریب عوام پر مار دیا گیا ہے،پرویز الٰہی

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے کسانوں پر ظلم کی انتہا کر دی، چار بھینسوں کا دودھ فروخت کرنے والے پر بھی ٹیکس لگا دیا، پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کیلئے ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہ میں معمولی اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفاقی بجٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 44کھرب 51ارب کے بجٹ میں 16کھرب 25ارب کا خسارہ اور 253ارب کے نئے ٹیکس لگانا کسی طور پر عوامی بجٹ نہیں کہا جا سکتا، یہ بجٹ عوام دشمن ہے، ن لیگ کی تیسری بار حکومت آئی ہے مگر انہوں نے کچھ نہیں سیکھا، عالمی مارکیٹ میں خشک دودھ کی قیمت 4ہزار ڈالر فی ٹن سے کم ہو کر 2 ہزار 3 سو ڈالر ہو گئی ہے پھر یہاں کیوں اضافہ کیا کیا، دودھ، دہی، مکھن، پنیر، فلیورڈ ملک پر ٹیکس لگانا کسی طور پر بھی عوام سے ہمدردی کے زمرے میں نہیں آتا، یہ بجٹ نہیں بلکہ مہنگائی کا بم ہے جو عوام پر مار دیا گیا ہے۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر


loading...