ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم گر م اور خشک رہے گا،محکمہ مو سمیات

ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم گر م اور خشک رہے گا،محکمہ مو سمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار)محکمہ مو سمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دورا ن ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم گر م اور خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مطلع صاف ر ہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ، لاہور، ڈیرہ غازیخان ، کوئٹہ،ژوب، قلات ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -