حج آرگنائزر نے ٹورز آپریٹرزپر 16فیصد سیلز ٹیکس مسترد کر دیا

حج آرگنائزر نے ٹورز آپریٹرزپر 16فیصد سیلز ٹیکس مسترد کر دیا

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ،ٹریول ایجنٹ اور ملک بھر کے حج آرگنائزر نے ٹورز آپریٹرزپر 16فیصد سیلز ٹیکس مسترد کر دیا چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد،حاجی شاہد رفیق، احسان اللہ اور چودھری اکبر نے پرائیویٹ حج سکیم کے خلاف سازش اور ٹورز اپریٹر کا معاشی قتل قرار دے دیا ،قومی اسمبلی کو وزیر خزانہ کی ٹورز آپریٹرز پر 16فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ،سات قسم کے ٹیکس پہلے گورنمنٹ وصول کر رہی ہے بزنس کلا س اور فسٹ کلاس پر ٹیکس کے انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،SECPاورFBRعلیحدہ علیحدہ ٹیکس وصول کرتی ہے ،وزارت مذہبی امور بھی مختلف مراعات میں ٹیکس وصول کر رہی ہے حکومتی اقدام سے حج اور عمرہ مزید مہنگے ہوں گے ،حکومت16فیصد سیلز ٹیکس کا فیصلہ واپس لے ورنہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے ۔

مزید : صفحہ آخر