بجٹ میں غر یبوں کی بجائے ’’امیر دوستوں ‘‘کو فائدہ پہنچایا گیا‘چودھری سرور

بجٹ میں غر یبوں کی بجائے ’’امیر دوستوں ‘‘کو فائدہ پہنچایا گیا‘چودھری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ ’’غر بت ‘‘نہیں ’’غر یب مکاؤ‘‘ بجٹ ہے ‘غر یبوں کو ریلیف دینے کی بجائے حکمرانوں نے اپنے ’’امیر دوستوں ‘‘کو فائدہ پہنچایا ہے‘ مہنگائی میں100فیصد اضافہ جبکہ سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف ساڑھے7فیصد اضافہ کسی مذاق سے کم نہیں ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر عوام کو ان کے حقوق دلائیں گی ‘پنجاب میں کارکنوں سے ملاقاتوں کیلئے خود انکے پاس جاؤنگا ۔ وہ اپنی رہا ئش گاہ پر تحر یک انصاف فیصل آباد کے آرگنائزر ڈاکٹر اسد معظم کے قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران پنجاب میں پارٹی امور سمیت دیگرایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اتر نے کیلئے دن رات پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے کردارادا کر رہا ہوں ۔

فائدہ

مزید : صفحہ آخر


loading...