جیکب آباد ،ٹریک دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹٹری سے اتر گئیں ،10 افراد زخمی

جیکب آباد ،ٹریک دھماکے سے جعفرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹٹری سے اتر گئیں ،10 ...

  



 جیکب آباد(اے این این)جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ، ٹرین کا انجن اور چار بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں ، 10 سے زائد مسافر زخمی ،ٹرینوں کی آمدرفت معطل ، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس کے مطابق بھٹائی ٹان کے علاقے میں ٹرین کے گزرتے وقت ریلوے ٹریک پر اچانک زوردار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے باعث پنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس انجن سمیت چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 10سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹریک پر آٹھ فٹ چوڑا تین فٹ گہرا کھڈا پڑ گیا ۔ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیاگیا۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق وزیر اعلی نے جیکب آباد ریلوے ٹریک دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکا قابل مذمت ہے، مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلی نے کمشنر،ڈی آئی جی لاڑکانہ ،ایس ایس پی اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج اور ریسکیو کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں،ریلوے ٹریک کو فوری بحال کر کے مسافروں کو اپنی منزل پر روانہ کرنے کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں۔

جعفر ایکسپریس دھماکہ

مزید : صفحہ آخر


loading...