جمالی گوٹھ میں فائرنگ ، باپ بیٹا جاں بحق

جمالی گوٹھ میں فائرنگ ، باپ بیٹا جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمالی گوٹھ  میں سپرہائی وےکے قریب ایک گھر میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنیوالے بیٹے کی عمر صرف چھ ماہ تھی ۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ واقعہ دشمنی یا خاندانی ناچاقی کا نتیجہ ہوسکتاہے تاہم حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی حالت بہتر ہونے پر اس کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے ، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ۔

مزید :

کراچی -