پشاو ر سے ایبٹ آباد جانے والی کوچ حادثے کا شکار ،25افراد زخمی

پشاو ر سے ایبٹ آباد جانے والی کوچ حادثے کا شکار ،25افراد زخمی
پشاو ر سے ایبٹ آباد جانے والی کوچ حادثے کا شکار ،25افراد زخمی

  



ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی کوچ حادثے کاشکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 25افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ ہری پور میں پنیاں کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئےتاہم کسی قسم کا جانی نقصا ن نہیں ہوا ۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال ہری پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : ہری پور /اہم خبریں


loading...