گلگت بلتستان عام انتخابات،فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ،نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان عام انتخابات،فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ...
گلگت بلتستان عام انتخابات،فوجی افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ،نوٹیفکیشن جاری

  



گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان میں تعینات فوج افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے تما م اضلاع میں انتخابی سامان پہنچا دیاگیاہے، قانون ساز اسمبلی کی 24نشسستوں پر17سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت 268امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 24حلقوں میں 1146پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فوج تعینات کر دی گئی ہے جو کہ امن وامان کی صورتحال بحال رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے فرائض انجام دے گی ۔

مزید : گلگت /اہم خبریں